گلوکارہ رابی پیر زادہ کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان


Mian Fayyaz Ahmed Posted on November 04, 2019

لاہور:پاکستان کی مشہور گلوکارہ اور حالیہ عرصے کے دوران ذاتی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہر طرف خبروں کی زینت بننے والی رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ دوسروں پرتنقید کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گلوکارہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جسکے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔رابی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موقف کا مداحوں کی جانب سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ گلوکارہ نے ٹوئٹر کے ذریعے کہا تھا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

گزشتہ روز ایسی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ رابی پیر زادہ نے خود کشی کر لی ہے تاہم اس کی تردید ان کے والد نے کی تھی، گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہے اور ایسی پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیر زادہ شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کومعاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے دوران انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔اور اللہ جسے چاہے عزت دے اور جس چاہے ذلت دے۔