پی آئی اے طیارہ حادثہ: آرمی چیف کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 22, 2020

راولپنڈی:آرمی چیف نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔