ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول کا انتقال


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 19, 2020

حیدرآباد: ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے معروف سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول حیدرآبا د میں انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز فرید لاک ڈاؤن کے باعث موٹرسائیکل پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کراچی آ رہے تھے کہ اس دوران حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

سرائیکی گلوکار بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے کوٹلہ موسیٰ خان کے رہائشی تھے، نواز فرید سانول کراچی میں سرائیکی لوک گیت گاتے اور رکشہ چلاتے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سرائیکی اور مارواڑی کے عظیم لوک گلوکار کرشن لعل بھیل بھی پرلوک سدھار گئے تھے۔