مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کا 96 واں روز، شہری گھروں میں قید


Mian Fayyaz Ahmed Posted on November 08, 2019

وادی:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور پابندیوں کا 96 واں روز ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، نہتے شہری گھروں میں قید ہیں، دنیا سے رابطہ مکمل منقطع ہے۔کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، آج بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں۔حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی سازشوں سے بچتےہوئے تحریک آزادی کو آگے بڑھائیں۔