شاہ رخ کی 54 ویں سالگرہ، برج خلیفہ پر روشنی کر کے مبارکباد


Mian Fayyaz Ahmed Posted on November 04, 2019

دبئی:بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کا نام ہمیشہ کامیابی کے بُرج پر رہتا ہے تاہم ان کے پرستار نے اُن کی سالگرہ کے موقع پر ان کا نام دبئی کے بُرج خلیفہ پر بھی روشن کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کو 54 ویں سالگرہ کے موقع پر دُنیا بھر سے مبارک باد دی جا رہی ہے جس کیلئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ایک مداح نے برج خلیفہ پر ’’ شاہ رخ خان کو سالگرہ مبارک ہو‘‘ کے الفاظ روشن کر دئیے۔

ان مناظر کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔