دوسرا ون ڈے: بنگلا دیشی ویمن ٹیم نے اعصاب شکن میچ میں پاکستان کو ہرا دیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on November 04, 2019

 

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اعصاب شکن میچ میں میزبان ٹیم کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی طرف سے اننگز کا آغاز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے کیا، دونوں نے دوران بیٹنگ اچھے شارٹس کھیلے اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔

 
View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
 
 
View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
 

 

View image on Twitter
 

جارحانہ بیٹنگ کا اختتام 11 اوورز میں 58 کے مجموعی سکور پر ہوا جب جویریہ خان 33 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، رومانہ احمد نے وکٹ حاصل کی، ناہیدہ خان 79 گیندوں پر 63 رنز بنا کر رومانہ کا شکار بن گئیں۔کپتان بسمہ معروف نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، عمائمہ سہیل صفر پر پویلین لوٹ گئیں، عالیہ ریاض نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ارم جاوید1، ثناء میر 13، سدرہ نواز 19، ڈیانا بیگ 2، ناشرہ سندھو 3 رنز بنا سکیں، میزبان ٹیم نے 48.4 اوورز میں 210 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی طرف سے رومانہ احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمیٰ خاتون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ویمن ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز مرشدہ خاتون اور شرمین سلطانہ نے کیا، دونوں کے درمیان آغاز اچھا تھا تاہم ڈیانا بیگ نے شرمین سلطانہ کو 29 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیجا دیا، انہوں نے 26 گیندوں پر 27 رنز کی باری کھیلی۔

اس سے اگلے کی آخری گیند پر ثناء میر نے نگار سلطانہ صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، 111 کے مجموعی سکور پر مرشدہ خاتون 44 رنز بنا کر بسمہ معروف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔دیگر کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے، رومانہ احمد31، سنجیدہ اسلام 20، سلمی خاتون 1، فہیمہ خاتون 1، پانا گھوش 2، رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، تاہم آخری لمحات تک فرزانہ نے 67 رنز کی زبردست باری کھیلی اور ٹیم کو فتح کے دروازے تک پہنچایا۔

مہمان ٹیم نے آخری اوور کی سکینڈ لاسٹ گیند پر ہدف مکمل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے سیّدہ عروبہ شاہ، بسمہ معروف نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں، ناشرہ سندھو، ثناء میر اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک شکار کیے۔شاندار بیٹنگ کرنے پر فرزانہ حق کو ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس میچ کے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔