بلاول بھٹو زرداری کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on January 13, 2019

اسلام آباد:  بینظیر ایئرپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا پرائیویٹ جہاز رن وے سے پھسل گیا۔ رن وے پر پھسلن کے باعث جہاز رن وے سے اترا، تاہم بلاول بھٹو محفوظ رہے اور زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔