ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، سینئر بھارتی سفارتکار کی طلبی، پاکستان کا احتجاج


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 21, 2020

اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک اور خلاف وزری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا اور مراسلہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مئی کو کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں پوٹھی گائوں کو نشانہ بنایا، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سال کا محمد عارف شدید زخمی ہو گیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک 1102 بار کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کرچکا ہے۔