اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی: فروغ نسیم


Mian Fayyaz Ahmed Posted on January 11, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئے گا۔ فاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔