آپریشن ردالفساد، ہنگو میں خفیہ معلومات پر کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک


Mian Fayyaz Ahmed Posted on January 16, 2019

راولپنڈی:  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہنگو میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، مارے جانے والے دہشت گرد کلایا ہنگو دہشتگرد حملے میں ملوث تھے۔