افغان حکومت کی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی حمایت کی تحسین


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 13, 2020

کابل:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کا نقطہ نظر عوام سے شیئر کیا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان نا صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں ترقی وخوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانوں کی سربراہی میں افغان دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات اورمصالحتی عمل کاکامیاب اختتام افغانستان اورعلاقائی امن کے لئے ناگزیر ہے۔فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغان عوام کے امن اور ترقی کی شاہراہ پر سفر میں اپنا تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔