اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فنڈ ریزنگ کا انکشاف


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 17, 2020

لاہور:پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسد شفیق کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ بھی لے رہے ہیں۔

Embedded video
 
ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ ان کا انسٹا گرام پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔