ارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کر دیا: وینا ملک


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 19, 2020

لاہور: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامےارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ وینا ملک نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت کے حوالے سے لکھا کہ ترک ڈراما ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔وینا ملک نے مزید کہا اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے  ارطغرل غازی  کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس پر نہ صرف عام شائقین بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی پاکستان میں اس کی مقبولیت ترکی سے ہی بڑھ گئی تھی اور صرف 20 دن میں ہی اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔جہاں ارطغرل غازی سے عام پاکستانی شائقین خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شوبز شخصیات جن میں اداکار شان، ریما اور یاسر حسین سرفہرست ہیں، انہوں نے اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔ ارطغرل غازی پر اختلاف کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے مطابق وہ اس ڈرامے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔