اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کا مداحوں کو شادی کا سرپرائز


Mian Fayyaz Ahmed Posted on October 21, 2020

اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور معروف گلوکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں نے اچانک شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چند ماہ سے اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید تاہم اب دونوں نے اچانک سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد شادی کی زیرگردش خبروں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مذکورہ جوڑے کی شادی کی شنید اس لئے بھی تھی کہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو کچھ عرصہ قبل سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس نے دونوں کے فینز کے کان کھڑے کر دیئے تھے اور اب اس وقت کی جانیوالی شوبز سرگوشیاں حقیقی خبر بن کر سامنے آ گئی ہیں۔

عمیر اور ثنا انسٹا گرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں جبکہ ثنا کا شرماتا انداز خوبصورت جذبوں کی عکاسی کر رہا ہے، تصاویر کو ‘الحمد للہ’ کی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔